جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

اگر آپ گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرتے ہیں تو اسے اپ ڈیٹ کرلیں، ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔

01 مئی, 2026 14:41

اگر آپ انٹرنیٹ براؤزنگ کے لیے گوگل کروم استعمال کرتے ہیں تو فوری توجہ دینا ضروری ہے۔ کمپنی نے اپنے ویب براؤزر کے لیے ایک نیا اپ ڈیٹ جاری کیا ہے، جس میں کئی اہم سکیورٹی خامیوں کو دور کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں بڑی تعداد میں صارفین براؤزنگ کے لیے گوگل کروم پر انحصار کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں موجود سکیورٹی مسائل صارفین کے ڈیٹا کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ حالیہ اپ ڈیٹ میں مجموعی طور پر 30 خامیوں کو ٹھیک کیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق ان خامیوں کے ذریعے ہیکرز سسٹم تک رسائی حاصل کر سکتے تھے یا صارفین کے حساس ڈیٹا کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان مسائل کی نشاندہی اس کی اپنی ٹیم نے کی اور فوری طور پر ان کا حل بھی پیش کر دیا گیا۔

عام طور پر گوگل کروم خود بخود اپ ڈیٹ ہو جاتا ہے، لیکن بعض اوقات صارفین کو دستی طور پر بھی اپ ڈیٹ کرنا پڑتا ہے۔ اس کے لیے براؤزر کے اوپر موجود تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں، پھر سیٹنگز میں جا کر "اباؤٹ کروم” کے آپشن پر جائیں۔ وہاں آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے یا نہیں۔ اگر اپ ڈیٹ دستیاب ہو تو وہ خود شروع ہو جائے گا، جس کے بعد صرف ری لانچ کرنے سے براؤزر اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔