ہفتہ، 2-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/15هـ (02-05-2026م)

موبائل فون خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بُری خبر آگئی

02 مئی, 2026 11:36

مہنگائی میں حالیہ اضافہ اب ٹیکنالوجی مارکیٹ کو بھی متاثر کرنے لگا ہے۔ موبائل فون اور اس سے جڑی اشیاء عام صارف کے لیے مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔ اس صورتحال نے خریداروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ موبائل فون انڈسٹری پر براہ راست اثر ڈال رہا ہے۔ پیداواری لاگت بڑھنے کے ساتھ ساتھ ترسیل کے اخراجات بھی زیادہ ہو گئے ہیں۔ اس وجہ سے مختلف کمپنیوں نے موبائل فونز کی قیمتوں میں تقریباً تین سے پانچ ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پہلے جو موبائل فونز روزانہ اچھی تعداد میں فروخت ہوتے تھے، اب ان کی فروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ خریداروں کی تعداد کم ہو گئی ہے اور زیادہ تر لوگ نئی خریداری سے گریز کر رہے ہیں۔

صرف موبائل فون ہی نہیں بلکہ موبائل کے ساتھ استعمال ہونے والی اشیاء بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ ہینڈز فری، موبائل کور، اسکرین پروٹیکٹر اور دیگر لوازمات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سے عام صارف پر اضافی مالی بوجھ پڑا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو اس کا اثر ہر شعبے پر پڑتا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور سپلائی مہنگی ہونے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔