بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

2026 میں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے؟ فہرست سامنے آگئی

06 مئی, 2026 14:35

عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت سے متعلق نئی رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں ایک بار پھر ایپل کے آئی فونز نے میدان مار لیا ہے۔ 2026 کی پہلی سہ ماہی، یعنی جنوری سے مارچ تک کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگے ہونے کے باوجود آئی فونز کی مانگ میں کمی نہیں آئی۔

کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون آئی فون 17 رہا۔ اس کے بعد آئی فون 17 پرو میکس اور آئی فون 17 پرو بھی نمایاں پوزیشنز پر رہے۔ یوں ٹاپ تین میں مکمل طور پر ایپل کے فونز چھائے رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز میں آئی فون 17 کا شیئر تقریباً 6 فیصد رہا، جو کسی ایک ماڈل کے لیے بڑی کامیابی سمجھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال مقبول رہنے والا آئی فون 16 بھی اب تک فہرست میں شامل ہے اور چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب اینڈرائیڈ فونز بنانے والی کمپنیوں کو اس دوڑ میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ کے چند ماڈلز ٹاپ فائیو میں شامل ضرور ہوئے، مگر وہ ایپل کے مقابلے میں پیچھے رہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں مہنگائی بڑھنے کے باوجود صارفین کی بڑی تعداد اب بھی پریمیم اسمارٹ فونز کو ترجیح دے رہی ہے۔ خاص طور پر ایپل کی برانڈ ویلیو اور فیچرز صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ موبائل فونز کے پرزہ جات، خاص طور پر ریم کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وجہ سے اینڈرائیڈ کمپنیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور مستقبل میں فونز کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو 2026 کے آغاز میں بھی اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایپل کی مضبوط پوزیشن برقرار ہے اور دیگر کمپنیوں کے لیے مقابلہ مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔