منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

لائیو؛ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے

05 نومبر, 2024 20:00

امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلے کی گھڑی آگئی اور 4 سالہ مدت کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب،538 الیکٹورل ووٹ میں سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ریپبلکن 190، ڈیموکریٹس 154 نشستوں پر کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ سینیٹ میں ریپبلکن کی 51، ڈیموکریٹس کی 43  نشستیں ہوگئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:سکھ رہنما کے قتل میں مودی، امت شاہ کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، امریکا

ریاست ہائے متحدہ امریکا کے 47 ویں صدر کے انتخاب کیلئے دنیا کے واحد سپر پاور ملک کا درجہ حاصل ہونے کے باعث دنیا بھر کی نظریں امریکا کے صدارتی الیکشن پر لگی ہوئی ہیں۔

ڈیموکریٹ کی جانب سے موجودہ نائب صدر کاملا ہیرس اور ری پبلیکن کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امیدوار ہیں۔ دونوں امیدواروں نے جم کر انتخابی مہم چلائی، ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کی اور اپنی قیادت میں امریکا کو بام عروج پر پہنچانے کے دعوے کیے۔

پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک ریاست شمالی کیرولائنا، ویسٹ ورجینیا، اوہائیو ،  الینوائے، میری لینڈ اور  پینسلوینیا میں بھی پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔

کاملا اور ٹرمپ دونوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ تاہم امریکی ووٹرز نے کس امیدوار کے وعدوں پر یقین کیا اور کس پر اعتماد کیا یہ کل نتیجہ آنے کے بعد پتہ چل جائے گا۔

کونسے افراد ووٹنگ کے عمل میں شریک نہیں ہوسکتے

امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے عمل میں ذہنی مفلوج، مجرمان شریک نہیں ہوسکیں گے۔

ووٹنگ کا عمل آج امریکا کے چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں رات گئے جبکہ ریاست ڈرمونٹ میں علی الصبح شروع ہوگیا۔

دنیا کے کسی بھی ملک کی طرح امریکا میں بھی ملکی شہریت رکھنے والے 18 سال کے عمر کے تمام افراد ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں جنہیں مقررہ تاریخ سے قبل رجسٹریشن کرانی ہوتی ہے تاہم کچھ لوگوں پر رائے دہی کی پابندی بھی ہے۔

کونسی 7 ریاستیں مشکل کھڑی کرسکتی ہیں؟

امریکا میں پانسہ پلٹنے والی ان 7 ریاستوں میں پنسلوانیا، جارجیا، شمالی کیرولینا، مشی گن، ایریزونا، وسکونسن، نیواڈا اور نارتھ کیرولائنا شامل ہیں۔

کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔