ماہرہ خان کے ساتھی اداکاروں سے متعلق دلچسپ انکشافات

ماہرہ خان کے ساتھی اداکاروں سے متعلق دلچسپ انکشافات (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ساتھی اداکاروں سے متعلق دلچسپ انکشافات کردیے۔
ایک چیریٹی تقریب میں بطور مہمان شرکت کرنیوالی پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ شاہ سمیت دیگر اسٹارز کیساتھ کچھ دلچسپ حقائق شیئر کیے۔
ماہرہ نے بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے حوالے سے کہا کہ وہ سپر اسٹار ہیں لیکن اسکے باوجود اگر کوئی انہیں کال یا ٹیکسٹ کررہا ہے تو وہ یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اسے جواب دیا جائے جو شاید بہت سے لوگ نہیں جانتے۔
مزید پڑھیں: ماہرہ کی ریمپ پر واک؛ ناقدین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ہمایوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ بچوں کی طرح ہیں، بہت نفیس اور اچھے انسان ہیں جنکے ساتھ کام کرنا واقعی اعزاز کی بات ہے۔
ڈرامہ انڈسٹری میں 10 سال بعد واپسی کرنیوالے فہد مصطفیٰ کے حوالے سے ماہرہ نے کہا کہ وہ مزاحیہ انسان ہیں اور خاص مزاح کی حس رکھتے ہیں، جس کے بارے میں شاید لوگوں کو نہیں معلوم۔
مزید پڑھیں: اداکارہ کا ‘ہاؤس وائف’ بننے سے صاف انکار، ویڈیو وائرل
فلم بول کے ساتھی اداکار عاطف اسلم کے حوالے سے ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ روحانی تعلق رکھتی ہوں، وہ ہر لمحے بات نہیں کرتے لیکن جب کرتے ہیں تو دل چُھو لیتے ہیں، وہ آپکے اندرونی سکون اور خیریت کے بارے میں پوچھیں گے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












