منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

معروف کارٹون میں امریکی انتخابات سے متعلق اہم پیشگوئی

06 نومبر, 2024 12:43

امریکی صدارتی الیکشن میں فیصلے کی گھڑی آگئی اور 4 سالہ مدت کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر انتخابی نتائج کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں سامنے آ رہی ہیں۔ زیادہ تر لوگوں کی نظریں اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز پر ہیں کیونکہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا اہم عالمی واقعات پر پیش گوئیوں کیلئے مشہور دی سمپسنز نے بھی 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے متوقع نتائج کی پیش گوئی کی تھی۔

مزید پڑھیں:لائیو؛ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے

یاد رہے کہ مارچ 2000 میں ، بارٹ ٹو دی فیوچر ، دی سمپسنز کی 11 ویں سیریز کی 17 ویں قسط ، میں لیزا نامی ایک کارٹون کردار کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین اسے آگے بڑھا رہے ہیں اور ایک بار پھر دعویٰ کر رہے ہیں کہ یہ دراصل کملا ہیرس کے صدر بننے کی پیش گوئی کرتا ہے۔

اس قسط میں دی سمپسنز کی کردار لیزا کملا ہیرس جیسا پینٹ سوٹ اور موتیوں والا ہار پہنے ایک پریس کانفرنس میں خود کو امریکہ کی پہلی خاتون صدر کے طور پر متعارف کراتی ہیں۔

خیال رہے کہ 20 سال قبل کی گئی معروف کارٹون ’دی سیمپنسز‘ کی ایک پیش گوئی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔