منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

حماس کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر پہلا بیان سامنے آگیا

06 نومبر, 2024 16:27

دوحہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکی صدارتی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد اپنا پہلا ردعمل سامنے آگیا۔

امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے کامیاب ہونےپر ردعمل دیتے ہوئے حماس رہنما سمی ابو ذوہری نے کہا کہ ٹرمپ کو ان کے بیانات کے حساب سے جانچا جائیگا کیونکہ انہوں نے کہا تھا وہ بطور امریکی صدر غزہ جنگ کو چند گھنٹوں میں روکیں گے۔

حماس پولیٹیکل بیورو کے ممبر باسم نعیم نے کہا کہ صیہونی ریاست کی اندھی حمایت ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ حمایت ہمارے لوگوں کے مستقبل اور خطے کے کی قیمت پر آتی ہے۔

مزید پڑھیں:غزہ جنگ بندی؛ حماس نے تجویز کو یکسر مسترد کردیا

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی تقریر میں جنگیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ مشرق وسطیٰ کو حقیقی اور پائیدار  امن کی طرف لوٹتے دیکھنا چاہتےہیں اور وہ اس عمل کو اچھے طریقے سے کریں گے تاکہ 5 یا 10 سال بعد دوبارہ سے پرانے حالات واپس نہ آئیں۔

دوسری مرتبہ صدارتی الیکشن جیتنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائےجنگوں کو ختم کریں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔