الہان عمر نے اسرائیل حامی امیدوار کو شکست دیدی

الہان عمر نے اسرائیلی حامی امیدوار کو شکست دیدی
امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے انتخابات 2024 کے دوران اپنے حریف و اسرائیلی حامی ریپبلکن امیدوار کو شکست دیدی۔
مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق صومالی نژاد مسلم خاتون ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب اسرائیل کے حامی گروپوں کی جانب سے گزشتہ اگست میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں انہیں ہٹانے کی کوشش کی گئی تھی۔
مینیسوٹا کے پانچویں ضلع کی نمائندگی کرنے والی الہان عمر کے مدمقابل ریپبلکن امیدوار دالیہ العقیدی تھیں جو ایک عراقی نژاد تارک وطن ہیں جو خود کو سیکولر مسلمان کہتی ہیں اور اسرائیل کی حامی ہیں، جبکہ ان کے برعکس الہان عمر فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی شخصیت ہیں۔
مزید پڑھیں:اسرائیل نے غزہ میں 48 گھنٹوں کے دوران 50 سے زائد بچوں کو شہید کر دیا
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی تقریر میں جنگیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 87 فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق الہان عمر نے دالیہ العقیدی کے 23.6 فیصد کے مقابلے میں 76.4 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
صومالی نژاد الہان عمر امریکی ایوان نمائندگان میں واحد افریقی نژاد اور چند مسلمان خواتین میں سے ایک تھیں اور وہ خارجہ امور کے پینل کی ذیلی کمیٹی برائے افریقہ میں ڈیموکریٹک نمائندگی کر رہی تھیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکا کے ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے برتری حاصل کرنے کے بعد ڈیموکریٹک رکن الہان عمر کو دو سال پہلے دیے گئے اسرائیل مخالف بیان پر خارجہ امور کمیٹی سے باہر کردیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












