منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

پاکستانی امریکن ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے

06 نومبر, 2024 10:22

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیموکریٹک امیدوار پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی دوبارہ رکن اسمبلی منتخب ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ٹیکساس اسٹیٹ کا پہلا مسلمان نمائندہ ہونے پر فخر ہے۔ اس وقت مسلم امریکی کمیونٹی ایک اہم موڑ پر ہے جہاں انتخابی نتائج کے مقامی اور عالمی سطح پر دوررس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات؛ کونسی 7 ریاستیں مشکل کھڑی کرسکتی ہیں؟

مزید پڑھیں:لائیو؛ امریکی صدارتی انتخابات! ٹرمپ کو کملا ہیرس پر برتری حاصل، نتائج آنا شروع

واضح رہے کہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن سلمان بھوجانی نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں مسلم امریکیوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی اقتدار کے ایوانوں میں آواز اس وقت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔