منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد علی شیخانی کامیاب

06 نومبر, 2024 15:10

واشنگٹن: امریکا کی فورٹ بینڈ کاونٹی سے کانسٹیبل میں کانسٹیبل کے نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب ہو گئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی فورٹ بینڈ کاونٹی سے کانسٹیبل کے نشست پر الیکشن لڑنے والے پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب ہوگئے ہیں۔ علی شیخانی نے فورٹ بینڈ کاونٹی سے کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نڑاد نبیل شائق کو شکست دی ہے۔

علی شیخانی کون ہیں؟

علی شیخانی کے نام سے بنی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق وہ کراچی میں پیدا ہوئے لیکن ان کی زیادہ تر زندگی امریکا میں گزری اور انہوں نے امریکی ریاست ٹیکساس میں بطور پولیس افسر بھی کام کیا اور بعد ازاں انہوں نے کاروبار شروع کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی امریکن ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہو گئے

علی شیخانی نے محض 12 سال قبل یعنی 2012 میں شیخانی گروپ کے نام سے ادارہ بنایا، جس نے امریکی ریاست ٹیکساس سے ہی کاروبار کا آغاز کیا، جس کے بعد اس نے پاکستان میں بھی کاروبار شروع کیا۔

اس وقت تک شیخانی گروپ کے تحت 40 کمپنیاں امریکا اور پاکستان میں کاروبار کر رہی ہیں جبکہ اس گروپ کے پاس 250 ریٹیل دکانوں کے آﺅٹ لیٹس بھی ہیں۔
علی شیخانی کی کمپنی میں 2 ہزار ملازمین کام کر رہے ہیں۔

علی شیخانی پاکستانی منظر نامے میں اگرچہ ماضی میں بھی آتے رہے ہیںتاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران انہیں کراچی میں زیادہ متحرک دیکھا گیا، خصوصی طور پر وہ کراچی کی سیاست، کاروبار، فلاحی اور ترقیاتی کاموں پر بات کرتے رہے۔

انہوں نے گیس سٹیشنز، پٹرول پمپس، سولر سمیت انرجی کے دیگر ذرائع میں بھی کاروبار کر رکھا ہے۔ شیخانی گروپ شاپنگ پلازہ بنانے سمیت دیگر رئیل اسٹیٹ کا کام بھی کرتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔