منگل، 31-مارچ،2026
منگل 1447/10/12هـ (31-03-2026م)

ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی تقریر میں جنگیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا

06 نومبر, 2024 13:05

فلوریڈا: امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں نئی جنگیں شروع کرنے کے بجائے جاری جنگیں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق صدارتی الیکشن میں کامیابی کے بعد فلوریڈا میں وکٹری اسپیچ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج ہم نے تاریخ رقم کی ہے، امریکا نئی بلندیوں پر پہنچے گا اور ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کامیابی امریکی عوام نےپہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی جیت اس پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی۔ امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بناؤں گا، امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے۔

مزید پڑھیں: لائیو؛ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہو گئے

انہوں نے مزید کہا کہ باقی کی سوئنگ اسٹیٹ میں جیت کر315 الیکٹورل ووٹ حاصل کریں گے، حامیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کرونگا بلکہ جنگوں کو ختم کرونگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔