پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

چین کی ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کے جال میں پھنسے کے امریکی الزامات کی تردید

31 مارچ, 2023 11:12

چین نے ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کے جال میں پھنسا دینے سے متعلق امریکی بیان پر کہا ہے کہ امریکہ کو ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہییں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہم امریکہ کی جانب سے غیر معقول الزامات کو قبول نہیں کرتے۔ امریکہ کو دوسرے ممالک پر انگلیاں اٹھانے اور غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کرنے کے بجائے، ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہییں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی پیروی کی ہے اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کھلے پن اور شفافیت کے ساتھ سرمایہ کاری اور مالیاتی تعاون کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین، تائیوان صدر کے امریکی دورے کو کسی بہانے کے طور پر استعمال نہ کرے : وائٹ ہاؤس

امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا تھا کہ عالمی سطح پر چین کی کچھ سرگرمیوں، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو اس کے قرضے پر فکر مند ہیں۔ بین الاقوامی اداروں اور ترقی پذیر ممالک کو قرض دینے میں چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے سیکڑوں بلین ڈالر کا قرضہ دیا ہے، لیکن 2016 سے قرضے دینے کا سلسلہ بند ہو گیا ہے۔ کیونکہ بہت سے منصوبے متوقع مالیاتی منافع کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چند سرگرمیوں کے بارے میں فکر مند ہوں۔ چین عالمی سطح پر ایسے ممالک کو قرضوں کے جال میں پھنسا دیتا ہے اور اقتصادی ترقی کو فروغ نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ چین نے 2008 اور 2021 کے درمیان 22 ترقی پذیر ممالک کو بیل آؤٹ کرنے کے لیے 240 بلین ڈالر خرچ کیے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔