فلپائن : کشتی میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے

فلپائن میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی کشتی میں نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر لگنے والی آگ سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔
جنوبی فلپائن میں تقریباً 250 مسافروں اور عملے کو جنوبی بندرگاہی شہر زمبوانگا سے سولو صوبے کے شہر جولو لے جانے والی ایک کشتی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 31 افراد ڈوب یا آگ میں جل کر ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 23 افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : فلپائنی طیارہ چار مسافروں سمیت لاپتہ
کئی مسافروں نے آگ کی صورتحال دیکھنے کے بعد گھبرا کا پانی میں چھلانگ لگادی تھی، جنہیں ریسکیو اداروں اور مقامی ماہی گیروں نے سمندر سے نکال لیا، جبکہ سات لاپتہ مسافروں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔
جلی ہوئی کشتی کو ساحل پر لے جایا گیا، جہاں کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں اور دیگر حکام نے مسافروں کی کیبن کے ایک بجٹ سیکشن میں مزید 18 لاشیں دریافت کی، جو آگ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آگ کیسے لگی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












