اتوار، 26-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

مسجد نبوی میں خاتون نے سیکیورٹی اہلکار کو تھپڑ جڑدیا، ویڈیو وائرل

29 مارچ, 2025 14:53

مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی سیکیورٹی پر معمور اہلکار کو خاتون نے تھپڑ جڑدیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں ایک خاتون سیکیورٹی اہلکار کے منع کرنے کے باوجود اس راستے کو اپنایا جس پر جانے سے وہ روک رہا ہے۔

اہلکار کے منع کرنے پر خاتون نے سیکیورٹی پر معمور اہلکار کو تھپڑ جڑدیا، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: عمرہ پر جانیوالی مریم نواز کا مہنگا بیگ موضوع بحث بن گیا

جواباً سیکیورٹی گارڈ نے بھی خاتون پر ہاتھ اٹھایا، جس کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

سیکیورٹی پر معمور دیگر افراد نے معاملے کو سنبھالنے کیلئے فوری مداخلت کی اور صورتحال پر قابو پایا، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردیں گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: حج اور عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

مدینہ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے وقت ہی ابتدائی کارروائی مکمل کر لی گئی تھی، اب ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے مقدس مقام پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے خاتون کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔