جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

ایران جنگ کے باعث امریکہ کے دفاعی ذخائر میں کمی، یورپی ممالک کو اسلحے کی فراہمی معطل

17 اپریل, 2026 09:44

ایران کے خلاف طویل جنگ کی وجہ سے امریکہ کے اپنے دفاعی ذخائر میں کمی آنے لگی ہے، جس کے نتیجے میں یورپی ممالک کو ہتھیاروں کی ترسیل میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے متعدد یورپی ممالک کو مطلع کر دیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کی وجہ سے ہتھیاروں کی طے شدہ فراہمی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

پانچ معتبر ذرائع کے مطابق، پینٹاگون کے اپنے دفاعی ذخائر پر دباؤ بڑھنے کے باعث واشنگٹن فی الحال اپنی فوجی ضروریات کو ترجیح دے رہا ہے۔

اس فیصلے سے سب سے زیادہ وہ ممالک متاثر ہوں گے جو اسکینڈی نیویا اور بالٹک خطے میں واقع ہیں اور اپنی دفاعی ضروریات کے لیے امریکی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کے اثرات سے عالمی قحط کا خطرہ ہے، ورلڈ سینٹرل کچن

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر کا شکار ہونے والے ہتھیاروں میں وہ سامان بھی شامل ہے، جو ان ممالک نے باقاعدہ فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت خریدا تھا، لیکن تاحال انہیں فراہم نہیں کیا جا سکا۔

اس صورتحال نے ان خدشات کو جنم دیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ نے امریکی دفاعی پیداوار اور رسد کی صلاحیت کو اپنی حدود تک پہنچا دیا ہے۔

اگر یہ جنگ مزید طویل ہوئی تو نہ صرف یورپ بلکہ دنیا کے دیگر حصوں میں بھی امریکی دفاعی معاہدوں پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، کیونکہ امریکہ اس وقت اپنی تمام تر توجہ مشرق وسطیٰ کے محاذ پر مرکوز کیے ہوئے ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔