جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

لبنان سے خطرہ محسوس ہوا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، اسرائیلی سفیر

17 اپریل, 2026 09:30

اسرائیلی مندوب کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کی کڑی نگرانی کرے گا، کسی بھی خطرے کی صورت میں جوابی کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر ڈینی ڈینن نے لبنان کے ساتھ ہونے والی تازہ جنگ بندی پر کہا کہ اسرائیل زمین پر ہونے والی ہر نقل و حرکت کا بہت باریک بینی سے جائزہ لے گا اور اگر ہمیں یہ محسوس ہوا کہ ہماری سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہے، تو ہم اس پر بھرپور ردعمل دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور مزاحمتی قوتوں نے اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کیا، پروفیسر مرندی

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر وائٹ ہاؤس میں لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کریں گے، تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ تاہم انہوں نے یہ ضرور واضح کیا کہ جب بھی امریکی صدر ہمیں بلائیں گے، ہم حاضر ہوں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔