اتوار، 19-اپریل،2026
اتوار 1447/11/02هـ (19-04-2026م)

ایران جنگ بندی کے خاتمے میں 3 دن باقی، وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس، بعد کی صورتحال پر غور

19 اپریل, 2026 09:43

ایران کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے میں صرف 3 دن باقی رہ گئے ہیں، جس کے پیش نظر وائٹ ہاؤس میں اعلیٰ سطحی امریکی حکام کی ہنگامی آمد و رفت شروع ہو گئی ہے اور قومی سلامتی کی ٹیم کی مسلسل میٹنگز جاری ہیں۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں اس وقت شدید سیاسی اور سفارتی ہلچل دیکھی جا رہی ہے کیونکہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی کی مدت ختم ہونے میں اب محض 3 دن باقی رہ گئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہا۔ صدر ٹرمپ، جنہوں نے ایران کے مذاکراتی رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تہران مذاکرات میں چالاکیاں دکھا رہا ہے، خود بھی وائٹ ہاؤس میں موجود رہے اور مختلف امور کی نگرانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور پاکستان کی حمایت کے باعث جنگ بندی ہو سکی، حزب اللہ

ذرائع کے مطابق وائٹ ہاؤس میں چیف آف اسٹاف سوسی وائلز، وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کو پہنچتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس سے قبل نائب صدر جے ڈی وینس کا قافلہ بھی وائٹ ہاؤس میں داخل ہوا، جبکہ جنرل ڈین کین کو ویسٹ ونگ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

اگرچہ وائٹ ہاؤس نے ابھی تک کسی باقاعدہ اجلاس کی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن دفاعی اور انٹیلی جنس سربراہان کی یہ غیر معمولی موجودگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ انتظامیہ جنگ بندی کی ڈیڈ لائن سے قبل اگلے اقدامات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

سفارتی کوششیں اپنی جگہ جاری ہیں، تاہم تنازع کے دوبارہ شروع ہونے کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جا رہا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔