ایران اور پاکستان کی حمایت کے باعث جنگ بندی ہو سکی، حزب اللہ

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ میدان جنگ کی صورتحال ہی سیاسی فیصلوں اور کامیابیوں کا اصل معیار ہوتی ہے، ایران اور پاکستان کی بھرپور حمایت کے باعث ہی جنگ بندی ممکن ہو سکی۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے مزاحمتی تحریک کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میدان جنگ ہی کسی بھی تنازع میں آخری فیصلے کا اصل معیار ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ زمین پر رونما ہوتا ہے، وہی مستقبل کی سیاست کا رخ متعین کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایک کامیاب سیاست وہی ہے جو میدان جنگ میں حاصل ہونے والی فتوحات کو سیاسی طاقت میں تبدیل کر دے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو ایران جنگ پر مجبور کیا، سابق امریکی نائب صدر
المعیادین کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا کہ ایمان، پختہ عزم اور جنگی مہارت وہ بنیادی عوامل ہیں جنہوں نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے جنگ بندی کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایران اور پاکستان کی بھرپور حمایت کے باعث ہی جنگ بندی ممکن ہو سکی ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے لبنان کے اندرونی معاملات میں امریکی کردار کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی مداخلت لبنان کی خودمختاری کے صریحاً خلاف ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












