اسرائیلی وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ کو ایران جنگ پر مجبور کیا، سابق امریکی نائب صدر

کملا ہیرس نے صدر ٹرمپ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دباؤ میں آکر امریکہ کو ایک ایسی جنگ کی طرف دھکیلا ہے، جس میں امریکی عوام کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
امریکہ کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے ایک حالیہ بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کی آگ میں دھکیلا ہے۔ کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ ایک ایسی کشمکش کا حصہ بن گئے ہیں، جس کی خواہش امریکی عوام نے کبھی نہیں کی تھی اور نہ ہی اس میں ان کا کوئی مفاد وابستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز پر یورپی یونین کے بیانات کو مسترد کردیا
کملا ہیرس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کے خلاف اس ممکنہ جنگ کی وجہ سے امریکی فوجیوں کی جانیں شدید خطرات سے دوچار ہو گئی ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے خلاف جنگ کا فیصلہ قطعی طور پر امریکی عوام کی خواہشات اور قومی مفاد کے خلاف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیلی قیادت کے زیر اثر آکر امریکی خارجہ پالیسی کو ایک ایسی سمت میں موڑ دیا ہے، جس کے نتائج انتہائی بھیانک ہو سکتے ہیں اور اس کا خمیازہ امریکی عوام اور فوج کو بھگتنا پڑے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












