اتوار، 19-اپریل،2026
اتوار 1447/11/02هـ (19-04-2026م)

جیفری ایپسٹین کے سہولت کاروں کو بچانے کیلئے ثبوت مٹا دیئے گئے، متاثرہ خاتون کے انکشافات

19 اپریل, 2026 10:07

جیفری ایپسٹین کے سیاہ کارناموں سے متاثرہ خاتون نے بتایا کہ کس طرح کم عمر لڑکیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر جنسی استحصال کے جال میں پھنسایا جاتا تھا اور کس طرح اہم ترین تصویری شواہد کو غائب کیا گیا۔

جیفری ایپسٹین کے جنسی درندگی کے نیٹ ورک کی ایک متاثرہ خاتون ڈینی بینسکی نے نیویارک میں اس عمارت کے باہر سی این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے ہولناک انکشافات کیئے ہیں، جہاں یہ گھناؤنا کاروبار ہوتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں شروع میں صرف ایک بوڑھے شخص کے مساج کے لیے بلایا گیا تھا اور اسے آسانی سے کمائے جانے والا پیسے کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مودی کی اسرائیل پالیسی کے پیچھے جیفری ایپسٹین کا ہاتھ نکلا، امریکی تحقیقات میں انکشاف

بینسکی کے مطابق، پہلی ملاقات کو بظاہر عام رکھا گیا لیکن دوسری ملاقات سے ہی ایپسٹین نے ان کے خوابوں اور کمزوریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا اور انہیں برہنہ ہونے اور جنسی افعال پر مجبور کیا۔

اس رپورٹ کا سب سے اہم پہلو جائے وقوعہ پر موجود سکیورٹی کیمروں کا غیر معمولی جال ہے۔ متاثرہ خاتون نے نشاندہی کی کہ عمارت کی بیرونی دیواروں پر نو سے زائد کیمرے نصب تھے، جو ہر آنے جانے والے کی ریکارڈنگ کرتے تھے۔

بینسکی نے سوال اٹھایا کہ جب وہ تحقیقاتی فائلیں دیکھ رہی تھیں تو انہیں توقع تھی کہ وہاں لڑکیوں کی آمد و رفت کی بہت سی فوٹیج ملے گی، لیکن حیرت انگیز طور پر وہ تمام ریکارڈنگز غائب ہیں۔

یہ انکشاف براہ راست نظام انصاف اور تحقیقاتی اداروں پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے کہ کیا ان شواہد کو جان بوجھ کر مٹایا گیا تاکہ اس نیٹ ورک کے طاقتور سہولت کاروں کو بچایا جا سکے، یا پھر ٹرمپ کو بچانے کیلئے ایف بی آئی نے اپنی کارکردگی دکھائی؟

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔