منگل، 21-اپریل،2026
منگل 1447/11/04هـ (21-04-2026م)

مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے، ایرانی اسپیکر

21 اپریل, 2026 08:19

ایرانی اسپیکر نے امریکہ کو سخت خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران دھمکیوں کے سائے میں کسی قسم کے مذاکرات قبول نہیں کرے گا، ایران میدان جنگ میں نئے پتے آزمانے کے لیے مکمل تیار ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بیان میں امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ سفارتی کوششوں کا فائدہ اٹھا کر ایران پر اپنی شرائط مسلط کرنے یا نئی جارحیت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

قالیباف نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ تہران ایسے کسی بھی مذاکراتی عمل کو مسترد کرتا ہے، جو دھمکیوں یا دباؤ کے تحت کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ بندی کے دورانیے کو ممکنہ کشیدگی سے نمٹنے کی تیاریوں کے لیے استعمال کیا ہے اور اب ان کے پاس میدان جنگ میں دکھانے کے لیے نئے پتے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو یہ عالمی جنگ بن جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک تحریر میں قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ مذاکراتی عمل کو اپنے مفادات کے لیے توڑنے مروڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناکہ بندی لگا کر اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے کی میز میں بدلنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی مرضی کے مطابق دوبارہ دشمنی شروع کرنے کا جواز تلاش کر رہے ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اسپیکر پارلیمنٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹ کا ماہر قرار دیتے ہوئے امریکی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔