اتوار، 10-مئی،2026
اتوار 1447/11/23هـ (10-05-2026م)

سعودی عرب اور کویت کے انکار نے امریکہ کو پراجیکٹ فریڈم معطل کرنے پر مجبور کیا، رپورٹ

10 مئی, 2026 10:09

سعودی عرب اور کویت کی اپنی فضائی حدود اور فوجی اڈوں تک امریکہ کی رسائی سے انکار نے صدر ٹرمپ کو پراجیکٹ فریڈم کو معطل کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے وضع کردہ ‘پراجیکٹ فریڈم’ کو اس وقت شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جب سعودی عرب اور کویت نے امریکہ کو اپنے فوجی اڈوں، فضائی حدود اور پروازوں کے حقوق دینے سے انکار کر دیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکہ کو سلطان فضائی اڈے سے طیارے اڑانے یا سعودی فضائی حدود استعمال کرنے سے مکمل طور پر روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کا پاکستان کی درخواست پر آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم معطل کرنے کا اعلان

اس فیصلے کے نتیجے میں بحری جہازوں کو فراہم کی جانے والی فضائی دفاعی چھتری ختم ہو گئی ہے اور پورے آپریشن کے زمین بوس ہونے کا خطرہ پیدا ہوا، جس پر امریکہ کو اپنے ‘پراجیکٹ فریڈم’ کو روکنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اس وقت شدید برہم ہوئے، جب صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ان سے مشاورت کیے بغیر اس آپریشن کا اعلان کر دیا۔

قطر اور عمان جیسے اتحادیوں کو بھی اس فیصلے کے بارے میں اندھیرے میں رکھا گیا تھا اور انہیں آپریشن شروع ہونے کے بعد مطلع کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد کے درمیان ہونے والی براہ راست ٹیلیفونک گفتگو بھی اس تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہی۔

سعودی عرب کا یہ سخت مؤقف ظاہر کرتا ہے کہ وہ اب خطے میں امریکی دفاعی پالیسیوں پر آنکھیں بند کر کے بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہیں، جس سے واشنگٹن کی مشرق وسطیٰ میں فوجی حکمت عملی کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔