منگل، 19-مئی،2026
منگل 1447/12/02هـ (19-05-2026م)

بھارتی عدالت نے تاریخی مسجد کو مندر قرار دے کر ہندوؤں کو پوجا کی اجازت دے دی

19 مئی, 2026 09:33

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مودی سرکار کی ہندوتوا پالیسیوں کے زیر اثر کٹھ پتلی عدالتیں مسلمانوں کی تاریخ اور شناخت مٹانے میں مصروف ہیں، جس کی تازہ ترین کڑی مدھیہ پردیش کی تاریخی کمال مولا مسجد کو ہندو مندر قرار دے کر وہاں پوجا کی اجازت دینا ہے۔

معروف عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بھارت کی ایک کٹھ پتلی عدالت نے ریاست مدھیہ پردیش میں واقع صدیوں پرانی تاریخی کمال مولا مسجد کو مندر قرار دے دیا ہے۔

متعصب بھارتی عدالت نے نہ صرف اس تاریخی مسلم اثاثے کو مندر قرار دیا ہے بلکہ ہندو انتہا پسندوں کو مسجد کے احاطے کے اندر جا کر اپنی مذہبی عبادت اور پوجا پاٹ کرنے کی باقاعدہ قانونی اجازت بھی دے دی ہے۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کا پردہ چاک کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب بھارت میں نام نہاد مذہبی ہم آہنگی اور سیکولرازم کا جنازہ نکل چکا ہے اور وہاں قانون کی حکمرانی کے بجائے صرف اور صرف نریندر مودی کا انتہا پسند ہندوتوا نظریہ چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی کمیشن کی بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر پابندی لگانے کی سفارش

کمال مولا مسجد کے مؤذن رفیق نے اپنے آباء و اجداد کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے الجزیرہ کو بتایا کہ برطانوی دور حکومت سے بھی بہت پہلے سے ان کا خاندان نسل در نسل اس تاریخی مسجد کی دیکھ بھال اور آذان و نماز کی ذمہ داری سنبھال رہا ہے، لیکن آج ان سے ان کا یہ حق چھین لیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد تاریخی مسجد کے اندر انتہائی افسوسناک مناظر دیکھے گئے ہیں، جہاں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کے در و دیوار پر ہندوتوا کے بھگوے جھنڈے لہرا دیے ہیں اور مسجد کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے وہاں رقص اور پوجا کی جا رہی ہے۔

اس سنگین صورتحال پر معروف امریکی تاریخ دان آڈری ٹروشکے نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بھارت میں مساجد کو چن چن کر نشانہ بنانے اور انہیں گرانے یا مندروں میں تبدیل کرنے کا یہ موجودہ رجحان ہندو قوم پرستی کی جڑوں میں پیوست شدید اسلاموفوبیا یعنی اسلام دشمنی کا حصہ ہے۔

عالمی مبصرین اور ماہرین کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی طرح اب بھارتی عدالتیں بھی نام نہاد سیکولر انڈیا کے آئین کو پسِ پشت ڈال چکی ہیں اور وہ مسلمانوں کے حقوق کو کچل کر پورے ملک میں مودی کے ہندوتوا نظام کو پھیلانے اور اس کے تحفظ کے لیے مہرِ تصدیق ثبت کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔