جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

حزب اللہ کے انتہائی درست ڈرون حملوں نے لبنان میں اسرائیل کی پیش قدمی روک دی

21 مئی, 2026 13:40

عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں جنگی میدان کے تمام اصولوں کو الٹ کر رکھ دیا ہے، انہوں نے اپنے وقت کے آزمودہ اور روایتی ہتھیاروں کا انتہائی مؤثر استعمال کیا۔

عالمی جریدے دی کریڈل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ڈرون کا استعمال صرف ایک فضائی خطرہ نہیں ہے بلکہ جس مہارت اور طریقہ کار سے انہیں استعمال کیا جا رہا ہے، وہ اصل خطرے کا باعث ہے۔

حزب اللہ ان ڈرونز کو نگرانی کرنے، انتہائی درست طریقے سے اہداف پر ٹھیک نشانہ لگانے، حملوں کے ثبوت ریکارڈ کرنے اور بعد میں کیے جانے والے سپلیمنٹری حملوں کی رہنمائی کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ ان ڈرونز کے ذریعے اسرائیلی ریسکیو اور امدادی ٹیموں پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا جاتا ہے تاکہ وہ زخمیوں تک نہ پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں سے اسرائیلی فوج کی کارروائیاں شدید متاثر

رپورٹ میں بتایا گیا بارودی مواد اور ٹینک شکن حملے حزب اللہ کے اسلحہ خانے میں اب بھی سب سے زیادہ تشویشناک ہتھیار بنے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کو جنگی پوزیشنوں، عام گھروں اور گھنے جنگلاتی علاقوں سے ٹینک شکن میزائلوں اور بارودی مواد کے ایسے غیر تصوراتی اور وسیع پیمانے پر حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کی انہوں نے توقع نہیں کی تھی۔

میدان جنگ میں صیہونی فوج کو اس وقت شدید دھچکا لگا، جب دریائے لیطانی کے قریب ہونے والے ایک گھات لگا کر کیے گئے حملے نے اسرائیلی پیش قدمی کو مکمل طور پر روک دیا۔

اس دریا کے پاس ہونے والے گھات پوزیشن کے حملے میں اسرائیلی فوج کو اس قدر بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا اور میدان جنگ میں اس قدر افراتفری پھیل گئی کہ صیہونی کمانڈ کو مجبوراً اپنے تمام فوجیوں کو وہاں سے مکمل طور پر واپس بلانا پڑا۔

اس کے ساتھ ہی اسرائیل کی جانب سے لبنانی علاقوں میں شروع کی جانے والی مسماری اور تباہی کی مہم کو بھی شدید لاجسٹک اور تکنیکی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لبنان کے پتھریلے اور چٹانی پہاڑی سلسلوں نے اسرائیلی فوج کی انجینئرنگ صلاحیتوں کی حدود کو واضح کر دیا ہے اور وہ ان دشوار گزار راستوں میں اپنی مہم آگے بڑھانے میں بری طرح ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔