جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ایران میں سونے کی بڑے ذخیرے کی دریافت، معاشی آزادی کے ضامن پلانٹ میں کام جاری

21 مئی, 2026 11:41

ایران کے صوبہ کردستان میں سونے کے ایک بہت بڑے ذخیرے کی دریافت اور وہاں جدید ترین پلانٹ کی تعمیر نے ملک میں سونے کی پیداوار کی صلاحیت کو ایک نئی بلندی پر پہنچا دیا ہے۔

ایران کے شہر سقز سے پندرہ کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع قلقلہ سونے کے ذخائر حالیہ برسوں میں ملک کی کان کنی کی تاریخ میں سب سے اہم ترین پیش رفت بن کر سامنے آئے ہیں۔

یہ مقام دہائیوں سے غیر فعال پڑا تھا، جسے اب ملکی سونے کی پیداوار کا ایک مضبوط گڑھ بنا دیا گیا ہے۔ اس جگہ کی دریافت 90 کی دہائی کے وسط میں ہوئی تھی اور 2008 تک اس کی تلاش کا کام مکمل کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پانی کے پلانٹس پر حملہ کرکے اسرائیل کو تیزی سے مفلوج کر سکتا ہے، اسکاٹ رٹر

اس وقت اس کان میں سونا پیدا کرنے والی مٹی کے دس اعشاریہ انتیس ملین ٹن کے حتمی ذخائر موجود ہیں جبکہ ممکنہ ذخائر کا اندازہ پچیس ملین ٹن لگایا گیا ہے، جس میں اوسطاً ایک اعشاریہ دو گرام فی ٹن سونا موجود ہے۔ جنوری 2025 میں اس کے حتمی ذخائر میں مزید پچیس فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکی سیکیورٹی پابندیوں، آلات کی شدید قلت اور تکنیکی و ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے ایرانی انجینئرز نے سقز گولڈ پلانٹ کو کامیابی سے تعمیر کر لیا ہے، جو کاربن ان لیچ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سالانہ پانچ سو کلوگرام خالص 99.9 فیصد سونا تیار کر رہا ہے۔

اس عظیم منصوبے سے کردستان کے عوام کے لیے پانچ سو سے زائد براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

کمپنی کا مرکزی ہیڈکوارٹر بھی تہران سے سقز منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیکس کی تمام تر آمدنی اسی شہر کے فائدے کے لیے استعمال ہو سکے۔

کردستان کے گورنر اسماعیل زارعی کوشا نے اس موقع پر زیورات سازی کی مقامی صنعتوں پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا ہے تاکہ روزگار کے مواقع مزید وسیع کیے جا سکیں اور ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہو۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔