ایران کا امریکہ سے اپنے تمام منجمد اثاثے بغیر کسی شرط کے فوری واپس کرنے کا مطالبہ

علی باقری کا کہنا ہے کہ امریکہ پر بلکل بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، وعدہ خلافی اس کی فطرت ہے، ایران کے منجمد اثاثے بغیر کسی شرط کے فوری طور پر جاری کیے جائیں۔
ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری علی باقری نے امریکی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ وعدہ خلافی کرنا امریکی انتظامیہ کی فطرت کا حصہ بن چکا ہے۔
علی باقری نے مطالبہ کیا کہ مختلف ممالک میں موجود ایران کے جتنے بھی مالی اثاثے منجمد کیے گئے ہیں، انہیں کسی بھی شرط کے بغیر فوری طور پر بحال اور واپس کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر دباؤ نے کام نہیں کیا، مذاکرات میں اصل رکاوٹ امریکی الجھن ہے، ابراہیم عزیزی
انہوں نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لبنان سمیت تمام فعال محاذوں پر جاری جنگ کا فوری خاتمہ اب ناگزیر ہو چکا ہے، اور کسی بھی نئے مذاکراتی معاہدے کا بنیادی اصول ہی مستقل جنگ بندی ہونا چاہیے۔
ڈپٹی سیکریٹری نے ایک بار پھر اپنے اس مطالبے کو دہرایا کہ ایرانی اثاثوں کی غیر مشروط واپسی کے بغیر بات آگے نہیں بڑھ سکتی، کیونکہ ایران کو امریکی وعدوں اور موجودہ پالیسیوں پر شدید تحفظات ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












