ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

قطر کے امیر اور ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی ثالثی کوششوں میں قطر کے کردار کی تعریف

29 مئی, 2026 11:34

قطر کے امیر نے امریکی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کی ہے، جس کے دوران صدر ٹرمپ نے پاکستان کی ثالثی کوششوں میں قطر کے کردار کی تعریف کی ہے۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ نازک صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا امریکہ سے اپنے تمام منجمد اثاثے بغیر کسی شرط کے فوری واپس کرنے کا مطالبہ

اس اہم گفتگو کے دوران امیر قطر نے علاقائی سلامتی اور استحکام کو مستقل بنیادوں پر مستحکم کرنے کے لیے جنگ کے بجائے سفارتی حل تلاش کرنے پر بہت زیادہ زور دیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں میں قطر کے مثبت اور تعمیری کردار کو خاص طور پر سراہا۔

امریکی صدر نے اس بات کی بھی تعریف کی کہ قطر مختلف فریقین کے درمیان براہ راست رابطے بڑھانے اور دوریاں کم کرنے میں ایک بہترین اور اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔