طالبان کے اندرونی اختلافات میں شدت، ملا ہیبت اللہ کا عید خطبے میں غیر مشروط اطاعت کا مطالبہ

طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ نے عید کے خطبے میں افغان عوام سے اپنے احکامات کی غیر مشروط اطاعت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر کی فرمانبرداری سے انحراف مذہبی نافرمانی کے مترادف ہے۔
طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں عید کے خطبے کے دوران افغان عوام پر غیر مشروط اطاعت مسلط کرنے کا شرعی حکم جاری کر دیا ہے۔
سخت ترین سکیورٹی حصار کے دوران دیئے گئے اس خطبے میں انہوں نے کہا کہ جو شخص امیر کی بیعت اور اطاعت کے بغیر مرتا ہے، وہ جاہلیت کی موت مرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کی آمد سے قبل بتوں کو پوجنے والوں کی موت بھی جہالت کی موت تھی اور ایسی موت بدترین موت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کابل میں بڑا حملہ، طالبان کے سکیورٹی اور انٹیلیجنس نیٹ ورک سے وابستہ معتدد اہم کمانڈرز ہلاک
ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ہدایات اور احکامات سے انحراف کو مذہبی نافرمانی تصور کیا جائے گا، اور اگر عوام نے افغان رجیم کی اطاعت نہ کی تو ملک میں شدید بدامنی اور انتشار سر اٹھائے گا۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 17 اپریل کو جاری ایک بیان میں بھی انہوں نے وزارتِ خزانہ کے حکام سے کہا تھا کہ ان کی اطاعت اللہ اور رسول کی اطاعت کے مانند ہے۔
دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیبت اللہ کا اطاعت پر اس قدر اصرار دراصل طالبان رجیم کی صفوں میں گہری ہوتی دراڑوں اور اندرونی بغاوت کا واضح ثبوت ہے، کیونکہ سراج الدین حقانی سمیت کئی سینیئر وزراء پہلے ہی ان کی سخت پالیسیوں کو مسترد کر چکے ہیں۔
قندھار اور کابل کے انتظامی دھڑوں میں بڑھتے ہوئے ان سنگین اختلافات اور اندرونی بغاوت کے باعث طالبان قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








