جمعرات، 4-جون،2026
جمعرات 1447/12/18هـ (04-06-2026م)

جرمنی میں افغان شہریوں کا طالبان حکومت کے خلاف احتجاج

01 جون, 2026 09:49

جرمنی میں افغان کمیونٹی نے طالبان حکومت کی جابرانہ پالیسیوں اور خواتین کی تعلیم و روزگار پر پابندیوں کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن کی سڑکیں طالبان حکومت کے خلاف نعروں سے گونج اٹھیں۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق بندوق کے زور پر قائم ہونے والی طالبان حکومت کے خلاف اب اندرون ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم افغان شہریوں کی عوامی مزاحمت بھی شدت اختیار کر گئی ہے۔

برلن میں ہونے والے اس بڑے احتجاجی مظاہرے میں خواتین سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افغان باشندوں نے بھرپور شرکت کی اور طالبان مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

مظاہرین نے طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کی تعلیم اور روزگار پر عائد پابندیوں کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں عالمی مداخلت کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : طالبان کے اندرونی اختلافات میں شدت، ملا ہیبت اللہ کا عید خطبے میں غیر مشروط اطاعت کا مطالبہ

افغان مظاہرین کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے افغانستان میں اس وقت غربت اور بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے، جس نے عام شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔

مظاہرین نے عالمی برادری اور یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ طالبان حکومت کے ساتھ نرمی کی پالیسی کو فوری طور پر ختم کریں اور ان پر دباؤ بڑھائیں۔

مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، تباہ حال معیشت اور عالمی سفارتی تنہائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ حکومت اب زیادہ دن قائم نہیں رہ سکے گی اور بیرون ملک ابھرتی ہوئی یہ تحریکیں طالبان کے عوامی حمایت کے تمام دعوؤں کی قلعی کھول رہی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔