لبنان میں اسرائیل کے حالیہ فضائی اور ڈرون حملوں میں 6 افراد شہید

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہو گئے، جبکہ جنوبی لبنان میں جاری زمینی لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان کی قومی نیوز ایجنسی نے ملک کے مختلف حصوں میں جاری اسرائیلی فوجی حملوں میں مزید جانی نقصان کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی قصبے بريقا میں اسرائیلی ڈرون حملے کے دوران 2 افراد شہید ہو گئے، جبکہ اس کے قریبی علاقے تول میں ہونے والے ایک اور حملے میں شام کا ایک شہری جاں بحق ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنانی شہریوں کے گھروں کو لوٹنا اسرائیلی فوج کا کلچر بن گیا، اخباری رپورٹ میں انکشاف
اس کے علاوہ دریائے لیطانی کے شمالی جانب واقع قصبے کفر صير میں رات گئے کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں 3 مزید لبنانی شہری شہید ہو گئے، جس سے حالیہ حملوں میں اموات کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری زمینی جھڑپوں کے دوران ان کا ایک فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کی شناخت 20 سالہ اسٹاف سارجنٹ ایڈم زرفاتی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے 3 فوجیوں میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










