اسرائیل نے بیروت کو نشانہ بنایا تو شدید ردعمل دیں گے، ایران

ایران نے اسرائیل کو وارننگ دی ہے کہ اگر بیروت پر حملے کیے گئے تو مقبوضہ علاقوں کے رہائشی اور فوجی بستیاں خالی کر دی جائیں کیونکہ ایران شدید جوابی کارروائی کرے گا۔
ایرانی فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر نے شمالی اسرائیل اور فوجی بستیوں کے رہائشیوں کو سخت وارننگ جاری کی ہے کہ اگر اسرائیل نے بیروت یا اس کے مضافات پر حملہ کیا تو وہ فوری طور پر ان علاقوں کو خالی کر دیں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچ سکیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد اب اگر بیروت پر حملہ ہوا تو مقبوضہ علاقوں میں شدید جوابی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں اسرائیل کے حالیہ فضائی اور ڈرون حملوں میں 6 افراد شہید
دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بیان دیا ہے کہ ایسا ممکن نہیں کہ حزب اللہ اسرائیلی شہروں پر حملے کرتی رہے اور بیروت کا علاقہ محفوظ رہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا مطلب تمام محاذوں بشمول لبنان پر مکمل امن ہے اور کسی بھی ایک محاذ پر خلاف ورزی کو پورے معاہدے کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔
تاہم امریکی حکام بشمول صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کا موقف ہے کہ لبنان کبھی بھی امریکہ ایران معاہدے کا حصہ نہیں تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









