غزہ سٹی میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی بمباری، 4 بچوں سمیت 9 فلسطینی شہید

غزہ سٹی میں رہائشی اپارٹمنٹس پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت کم از کم 9 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ سٹی میں بغیر کسی پیشگی وارننگ یا الرٹ کے رہائشی اپارٹمنٹس کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے معصوم شہری ملبے تلے دب گئے۔
الشفا اسپتال کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں اب تک 9 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 4 بچے شامل ہیں، جبکہ متعدد خواتین اور بزرگ شدید زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کے اسپتال میں مریضوں کو تنہا چھوڑنے سے انکار کرنے والے ڈاکٹر امریکی ایوان کے امیدوار نامزد
اسرائیلی طیاروں نے شہر پر بیک وقت 4 مقامات پر بمباری کی، جس کے بعد عمارتوں میں شدید آگ لگ گئی اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ملبے اور آگ کے درمیان پھنسے ہوئے خاندانوں کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بہت سے زخمی شدید جھلس چکے ہیں، جن کی حالت نازک ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ سمجھ کر سوئے تھے کہ حالات پرامن ہیں، لیکن اچانک دھماکوں اور تباہی نے عارضی جنگ بندی کے مستقبل کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











