4 مراحل پر مبنی امن فارمولا، امریکہ سے معاہدے کی نگرانی کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

ایران اور امریکہ کے درمیان مستقبل میں ہونے والے کسی بھی ممکنہ معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ایرانی مذاکراتی وفد کے قریبی ذرائع کے مطابق، ایران اور امریکہ ممکنہ معاہدے کے نکات پر نظر رکھنے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایرانی میڈیا ٹیم کے رکن سعید آجورلو نے بتایا کہ یہ ممکنہ معاہدہ 4 مراحل پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں تمام محاذوں پر جنگ بندی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ کہ اگلے چند دنوں بڑی پیش رفت متوقع ہے، ٹرمپ
دوسرے مرحلے میں آبنائے ہرمز کا معاملہ حل کیا جائے گا، جس کے تحت ایران کے تیل کے شعبے پر عائد امریکی پابندیاں اور ناکہ بندی ختم ہوگی اور ایران کے منجمد اثاثوں کا ایک حصہ بحال کیا جائے گا۔
تیسرے مرحلے میں پابندیوں کے خاتمے اور جوہری فائل پر باقاعدہ بات چیت شروع ہوگی۔ چوتھے اور آخری مرحلے میں معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے خصوصی کمیشن بنایا جائے گا۔ ایران اس کمیٹی میں اپنے دوست ممالک کو شامل کرنے کا خواہشمند ہے۔
سعید آجورلو نے واضح کیا کہ ایران کے لیے لبنان میں جنگ بندی اس معاہدے کی بنیادی شرط ہے، کیونکہ ایران اور لبنان کے محاذ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











