ایران کے ساتھ کہ اگلے چند دنوں بڑی پیش رفت متوقع ہے، ٹرمپ

امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں مثبت پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اگلے چند دنوں میں کوئی بڑا بریک تھرو یا کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے جا رہے ہیں۔ اس ہفتے کے آخر تک دونوں ممالک کے درمیان کسی معاہدے پر بڑی پیش رفت متوقع ہے۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے، اور وہ اس مقصد کے لیے فوجی ٹکراؤ کے بجائے سفارتی راستے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایران کی افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی بی 2 بمبار طیاروں نے ایران میں بہترین کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے دعوے جھوٹے ہیں، ایران جنگ ختم نہیں ہوئی، امریکی سینیٹر کی مارکو روبیو سے تکرار
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پہلی بار حزب اللہ سے بھی بات چیت ہوئی ہے اور وہ راضی دکھائی دیئے۔ انہوں نے بتایا کہ حزب اللہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گی۔ آبنائے ہرمز اور لبنان کے معاملے کو الگ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے اسرائیل کو اپنا بہترین شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکہ کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی انتہائی مضبوط رہی ہے اور جب وہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے تو ہی یہ تجارتی راستہ کھلے گا۔
امریکی صدر نے اوباما دور کے ایرانی معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک انتہائی برا معاہدہ قرار دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









