اسرائیل اور لبنان کا سخت شرائط کے ساتھ جنگ بندی پر عمل درآمد کا فیصلہ

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان بعض سخت شرائط بشمول حزب اللہ کے حملوں کی مکمل بندش کے ساتھ جنگ بندی نافذ کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ اس شرط پر طے پایا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ مسلح تنظیم حزب اللہ کی جانب سے تمام حملے مکمل طور پر بند کیے جائیں گے۔
معاہدے کے تحت تمام ممالک نے توثیق کی ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے مستقبل کا فیصلہ دونوں ملکوں کی خود مختار حکومتیں کریں گی اور کسی بھی بیرونی ریاست یا غیر ریاستی عنصر کو لبنان کے مستقبل کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور لبنان میں جنگ کا خاتمہ ایک ساتھ ہونا ضروری ہے، ایرانی وزیر خارجہ
معاہدے کی ایک اور بڑی شرط یہ ہے کہ جنوبی لبنان میں دریائے لیتانی سے لے کر سرحد تک اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقوں سے حزب اللہ کے تمام جنگجو باہر نکل جائیں گے۔
امریکہ اس سلسلے میں لبنانی فوج کی مدد کرے گا تاکہ وہ ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال سکیں، جہاں کسی غیر ریاستی عنصر کو رہنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دونوں ممالک جامع معاہدے کے لیے 22 جون کو دوبارہ ملاقات کریں گے، تاہم حزب اللہ نے اس پر اب تک کوئی عوامی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











