امریکی فوجی مارے گئے تو ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم کر دیں گے، صدر ٹرمپ

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نجی محفلوں میں اپنے مشیروں کو بتایا ہے کہ اگر ایرانی افواج کے ہاتھوں امریکی فوجی مارے گئے تو وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم کر دیں گے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیروں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی صورت میں ہی ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی کو ختم کرنے پر غور کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور
حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی افواج کے ساتھ چھوٹے موٹے پرتشدد تصادم کے باوجود اب تک کئی ہفتوں سے جاری بڑی فوجی کارروائیوں کا تعطل برقرار ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے فوری طور پر جنگ دوبارہ شروع نہ کرنے کی پالیسی سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مڈل ایسٹ میں کسی بڑی جنگ سے بچنے کے لیے چھوٹے موٹے فائرنگ کے واقعات کو ہفتوں یا مہینوں تک برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











