جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

متحدہ عرب امارات نے اپنی سر زمین ہمارے خلاف استعمال ہونے دی، ایرانی وزیر خارجہ

05 جون, 2026 08:46

ایرانی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کیا ہے اور امارات خود بھی کچھ فوجی کارروائیوں میں شریک رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سر زمین کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے پاس ان دعوؤں کے باقاعدہ دستاویزی ثبوت موجود ہیں، جو ضرورت پڑنے پر دنیا کو دکھائے جا سکتے ہیں۔

عباس عراقچی نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ سنسنی خیز دعویٰ بھی کیا کہ بعض فوجی کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات نے خود بھی براہ راست حصہ لیا ہے، جو کہ خطے کے امن کے لیے ایک تشویش ناک بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ مجوزہ امن معاہدہ مسترد کردیا

ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یو اے ای سے ہمارے تعلقات خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ ان کے اسرائیل کے ساتھ قائم ہونے والے قریبی تعلقات ہیں۔

عباس عراقچی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر یو اے ای بھی خطے کے دیگر خلیجی ممالک کی طرح متوازن اور مثبت پالیسی اپناتا تو ایران اور امارات کے باہمی تعلقات بہت بہتر ہو سکتے تھے، لیکن اسرائیل نوازی نے معاملات کو خراب کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔