جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر سروس فیس لگائیں گے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

05 جون, 2026 09:36

ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں سے کوئی ٹول ٹیکس نہیں بلکہ ان کی سیکیورٹی اور دیگر خدمات کو یقینی بنانے کے بدلے میں سروس فیس وصول کرے گا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر کسی قسم کا ٹرانزٹ ٹیکس، راہداری ڈیوٹی یا گزرگاہ کے حقوق کی ادائیگی وصول کرنے کا خواہاں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے برعکس، ایران ان بحری جہازوں کو فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے عوض معاوضہ طلب کرے گا۔ یہ خدمات ایران اپنے پڑوسی ملک عمان کے ساتھ مل کر انجام دے رہا ہے، جن میں بحری جہازوں کو راستہ دکھانا، تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں، سیکیورٹی اور حفاظت کی فراہمی، اور سمندری آلودگی کی صورت میں صفائی کی خدمات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے پاس امریکہ کے سامنے جھکنے کی کوئی وجہ نہیں، آیت اللہ خمینی کے پڑپوتے کا انٹرویو

ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ اسٹریٹجک اور اہم ترین بحری راستہ مکمل طور پر ایران اور عمان کے علاقائی پانی کے اندر واقع ہے، اس لیے عالمی اور سمندری قوانین کے تحت ان دونوں حکومتوں کو اس آبنائے پر مکمل خودمختاری حاصل ہے۔

کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ جو نئے قوانین اور انتظامات اس وقت تیار کیے جا رہے ہیں، وہ تمام کے تمام عالمی قوانین کے عین مطابق ہوں گے، تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ نئے قوانین کچھ مخصوص ممالک کے لیے 100 فیصد خوش آئند یا پسندیدہ نہیں ہوں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔