ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

بحرین میں ایرانی حملوں سے امریکی فوجی اڈے پر ایندھن کے ذخائر تباہ، سیٹلائٹ تصاویر سے تصدیق

13 جون, 2026 10:41

سیٹلائٹ تصاویر نے تصدیق کی ہے کہ بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملوں کے نتیجے میں ایندھن کے ذخائر اور گوداموں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بحرین میں قائم شیخ عیسیٰ ایئر بیس کی تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر سامنے آئی ہیںم جن سے یہ تصدیق ہوتی ہے کہ ایرانی جوابی حملوں نے اس امریکی فوجی اڈے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے پر راضی ہو گئے، محسن رضائی

ان تصاویر کے مطابق اڈے پر موجود ایندھن کے بڑے ذخائر یعنی فیول بلیڈرز مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ وہاں قائم ایک بڑے گودام اور ہینگر کے ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ فوجی اڈا خلیج میں قائم امریکی نیٹ ورک کا ایک اہم حصہ ہے، جہاں امریکی افواج تعینات ہیں۔ ایران کے ان جوابی حملوں نے براہ راست امریکی فوج کے لاجسٹکس، ایندھن کے نظام اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا ہے، جس سے امریکی نقل و حمل کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔