نائیجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد ہلاک

نائیجیریا میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 25 مسافروں اور 7 فوجی اہلکاروں سمیت کل 32 افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں پیش آنے والے ایک فضائی حادثے میں 32 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔
حادثے کا شکار ہونے والا فوجی طیارہ بین سٹی سے لاگوس جا رہا تھا کہ راستے میں ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ نائیجیرین ایئر فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ معمول کے ایک مشن پر پرواز کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کے ساتھ مذاکرات مکمل طور پر بے معنی ہیں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے۔ دریں اثنا، نائیجیرین صدر نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے اور ذمہ داران کا پتہ لگایا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









