منگل، 6-اکتوبر،2026
منگل 1448/04/25هـ (06-10-2026م)

طاعون بیماری پر ریسرچ کرنے والی لیبارٹری کی خاتون کارکن کی موت نے نئی عالمی وبا کے خطرے کی گھنٹی بجادی

06 اکتوبر, 2026 10:51

روس کے شہر ایرکتسک کے قصبے شیلیخوف میں واقع انسداد طاعون انسٹی ٹیوٹ کی خاتون لیبارٹری کارکن نامعلوم قسم کی نمونیا جیسے مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو گئی۔ روسی متعدی امراض کے ادارے کے مطابق مرنے والی خاتون کی شناخت داریا شپیلوا کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر حملہ خود امریکہ کیلئے معاشی نقصان کا باعث بنا، روس کی ثالثی کی پیشکش

حکام کا کہنا ہے کہ مریضہ کے نمونوں میں اس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے جڑے کوئی جراثیم نہیں ملے ہیں، تاہم خطے میں حفاظتی اقدامات کے تحت ایک ہنگامی کمیشن کا اجلاس بلایا گیا ہے اور اسپتال کے وارڈ کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔غیر سرکاری رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد تقریبا 200 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے روسی حکام سے رابطہ کیا ہے جبکہ قازقستان اور کرغزستان سمیت کئی پڑوسی ملکوں نے اپنی سرحدوں پر صحت کے حوالے سے کڑے انتظامات اور اسکریننگ شروع کر دی ہے۔

وائرولوجسٹس کا کہنا ہے کہ طاعون کی یہ قسم مہلک ضرور ہے لیکن اتنی آسانی سے نہیں پھیلتی، اس کے باوجود احتیاطی تدریزی طور پر تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔