بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

گھر پر ACنہیں تو کیا ہوا ؟ یہ کام کیجئے اور گھر کو ٹھنڈا رکھئے !!!ڈیجیٹل رپورٹ

18 مئی, 2022 17:30

اکثر گھروں میں اے سی کی سہولت نہیں ہوتی ہے اور اگر ہوتی بھی ہے تو بجلی کے بل کے خوف سے "AC” بند رکھا جاتا ہے۔
ان چند طریقوں پر عمل کرکے، آپ گھر میں اے سی جیسے مزہ اٹھاسکتے ہیں ۔

 

یہ کام کیجئے اور گھر کو ٹھنڈا رکھئے ۔

 

٭شدید گرمی میں پورے دن کھڑکیوں کو پردوں سے ڈھانپ کر رکھنا چاہیے،
کیونکہ اگر باہر تپتی دھوپ ہو تو پردے ہٹانے سے گھر کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔

 

٭دن میں سخت گرمی ہو تو کھڑکیاں ہرگزنہ کھولیں ، البتہ جب گرمی کی شدت کم ہونا شروع ہوجائے تو،
کھڑکیاں دوبارہ کھولی جاسکتی ہیں۔

 

٭اگر کھڑلی کھولیں بغیر گزارہ نہیں تو مخالف سمتوں میں موجود کھڑکیاں اور دروازہ کھول کر رکھیں تاکہ،
تازہ ہوا کا گزر رہے۔

 

٭اپنا اے سی بنانے کے لئے برفیلے پانی سے بھرا ایک برتن پنکھے کے سامنے رکھ دیں،
برف سے جو ٹھنڈک اٹھے گی پنکھا اسے پورے کمرے میں پھیلائے گا جیسا کہ اے سی کام کرتا ہے۔

 

٭آپ کے پاس اگر برف نہیں تو صرف پانی سے بھرے برتن گھر کے مختلف حصوں میں رکھ کر بھی،
نمی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے گھرمیں ٹھنڈک پیدا کی جاسکتی ہے۔

 

یہ ڈیجیٹل رپورٹ دیکھئے  : پانی کی کمی کا مقابلہ کرنے کے 10 آسان طریقے

 

٭غیر ضروری برقی آلات کو بند کردینے سے گھر کے اندر ہی پیدا ہونے والی گرمی سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

٭سونے سے قبل کمرے میں تمام برقی آلات بند ہونے چاہییے،جن میں ساکٹس کو سوئچ آف کرنا ،
موبائل فون کو چارج سے ہٹانا شامل ہے۔

 

٭ غیر ضروری بلب بند کرکے رکھئے کیوں کہ ان میں سے بھی گرمی کا اخراج ہوتاہے۔

 

٭گھر کے اندر رکھے جانے والے پودے بھی گھر کو ٹھنڈا ررکھتے ہیں کیوں کہ ان پودوں کی وجہ سے کمرے میں،
نمی کا تناسب برقرار رہتا ہے۔

 

[simple-author-box]

Catch all the تجزیہ و بلاگز News, ڈیجیٹل رپورٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔