بجلی کے بِل میں کمی کرنے کے طریقے

شدید گرمیاں جاری ہےاور پاکستان بھر میں شدید لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے جس نے پاکستانیوں کو دوہری اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ یقیناًشہریوں پر ظلم ہے کیونکہ اتنے بھاری بھر کم بل کے باوجود یہ مسئلہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
بہرحال حکومت کے مطابق وہ کوششیں توکررہی ہے لیکن ساتھ ساتھ عوام کو بھی کوشش کرکے بجلی کی بچت کرنی ہے ۔ بہرحال یہ بھی ایک لولی پاپ ہے ہمیشہ کی طرح ،مگر کچھ کوشش ہمیں بھی مل کر کرنی ہے اس سے کچھ نہ کچھ فائدہ آپ کی جیب کو بھی ہوگا اوراور پھر بجلی کی بچت بھی ہوسکتی ہے جس سے لوڈ شیڈنگ میں کمی آسکتی ہے۔
ان چند باتوں پر دھیان دیجئے اور بجلی کے بل میں کمی لائیں :
روایتی بلب کے بجائے انرجی سیور کا استعمال کریں:
ایسے انرجی سیور بلب یا ایل ای ڈی لائٹس استعمال کریں جو روایتی بلب کے مقابلے میں کم تونائی استعمال کرتے ہوں۔کیوں کے روایتی بلب کے مقابلے میں انرجی سیور کم توانائی استعمال کرتا ہے۔اسی طرح انورٹر پر مبنی ریفریجریٹر، اے سی اور واشنگ مشین استعمال کریں تاکہ بجلی کے بل میں کمی لاجاسکیں۔
ہوم اپلائنس کے سوئچز بند رکھیں :
غیر ضروری لائٹس بند رکھنے کے ساتھ ساتھ سارے ہوم اپلائنسس کے سوئچ آف کر سکتے ہیں جو اس وقت استعمال نہیں ہو رہے ہیں۔ مثلاً پنکھے، لائٹس بند رکھیں ،ٹی وی اور استری وغیرہ کو اسٹینڈ بائے پر نہ رکھیں۔ واش روم یا بالکونی کی لائٹس صرف بوقت ضرورت آن کریں۔
اے سی کا کم سے کم استعمال :
گھروں میں اے سی کا استعمال اب ایک معمول بن گیا ہے لیکن اگر انھیں محتاط طریقے سے استعمال کیا جائے تو بجلی کا بل کم کرنا ممکن ہے۔اے سی کا درجہ حرارت 24، 26 تک رکھیں اور کمرہ ٹھنڈا ہوجانے پر اس کو بند کردیجئے اور پھر پنکھے کا استعمال کریں۔رات کواے سی کا ٹائمر آن کرکے رکھیں تاکہ اے سی مناسب ٹھنڈک کے بعد خود بخود بند ہو جائے۔
یہ پڑھیں : پانی کی کمی کا مقابلہ کرنے کے 10 طریقے
معیاری برقی آلات کا استعمال کریں:
بجلی کا بل نہ صرف بجلی کے استعمال پر منحصر ہوتاہے بلکہ برقی آلات پر بھی منحصر ہوتا ہے یعنی کنکشن اور کیبل ،اگر کیبل معیاری نہیں اور کنکشن کمزور یا متزلزل ہے تو یہ کم وولٹیج پیدا کرتا ہے جس سے بل میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
بجلی کی کھپت کو محدود کریں:
بجلی کے بل پر دیکھ سکتے ہیں کہ کن اوقات میں فی یونٹ ریٹ زیادہ ہوتا ہے اور کن اوقات میں کم، اسی اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی کا استعمال کریں ۔ یعنی جس ٹائم یونٹ چارجز کم ہو اسی وقت استری ، واشنگ مشین سمیت دوسرے اس طرح کے آلات استعمال کریں۔
قدرتی توانائی کا استعمال :
کیونکہ ہمارے ملک میں بجلی بہت مہنگی ہے تو ہمیں بجلی بچانے کی کوشش کرنی چاہیئے اور ساتھ ساتھ شمشی توانائی کا بھی استعمال کرنا چاہیئے۔ جس میں سولر پینلنز سب سے اہم ہے تاکہ سستی بجلی حاصل ہو اور ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ سے نجات مل جائے۔
Catch all the تجزیہ و بلاگز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












