پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

بل کی منظوری سے بینچ کی تشکیل میں شفافیت آئے گی: شہباز شریف

30 مارچ, 2023 17:09

اسلام آباد: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری سے بینچ کی تشکیل میں شفافیت آئے گی اور آرٹیکل 184 تھری کے عمل کو جامع بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کارروائی، قواعد و ضوابط بل کی منظوری اعلیٰ عدلیہ کو مضبوط کرے گی، بل کی منظوری سے بینچ کی تشکیل میں شفافیت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ سے بھی منظور

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بل سے آرٹیکل 184 تھری کے عمل کو جامع بنانے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری انصاف کی فراہمی میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔