جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

محمد رضوان وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان مقرر

27 اکتوبر, 2024 16:37

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے محمد رضوان کو وائٹ بال فارمیٹ کا کپتان مقرر کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وائٹ بال فارمیٹ کیلئے محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان جبکہ سلمان علی آغا کو انکا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر سلیکشن کمیٹی نے بہت محنت کی، آخری دو ٹیسٹ میں سلیکشن کمیٹی نے نان اسٹاپ کام کیا، جیت میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا ہاتھ ہے، میں ان کی تعریف کروں گا۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بابراعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بابراعظم فارم میں واپس آئے، وہ پاکستان کا ایک اثاثہ ہے، بابر نےمجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ میں بطور کپتان کھیلنا نہیں چاہتا، بابراعظم کا فیصلہ تھا وہ گیم پر فوکس کرنا چاہتا تھا۔

فخر زمان کے حوالے سے پوچھےگئے سوال پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فخر زمان کے ٹوئٹ کا ایشو ہے لیکن زیادہ مسئلہ فٹنس کا ہے، فخر زمان کا شو کاز کا مسئلہ بھی ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ انگلینڈ کو شکست! پاکستان ساڑھے 3 سال بعد سیریز جیتنے میں کامیاب

اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے کنوینر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ وائٹ بال ٹیم کے لیے ینگ ٹیم کوموقع دینا پڑتا ہے، ٹیم کی تشکیل کے لیے ینگ ٹیلنٹ کولانا پڑتا ہے، جو منتخب نہیں ہوئے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ آئندہ کبھی نہیں آسکتے۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے رواں ماہ کے آغاز میں وائٹ بال ٹیم کی کپتان سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد محمد رضوان کو انکے جانشین کے طور پر مضبوط امیدوار سمجھا جانے لگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔