بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

بائیڈن انتظامیہ یوکرین، اسرائیل، افغانستان کو درست طریقے سے نہ دیکھ سکی، ٹرمپ

28 فروری, 2025 08:42

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ یوکرین، اسرائیل، افغانستان کو درست طریقے سے نہ دیکھ سکی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے روس کے صدر پیوٹن اپنی باتوں پر قائم رہیں گے، یوکرین کے صدر جمعہ کو ملاقات کیلئے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یوکرین روس جنگ سے متعلق اہم معاہدہ کرنے جارہے ہیں، روسی قیادت مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے، ابھی تک امن معاہدہ ہوا نہیں لیکن اسکے قریب ہیں، روس اور یوکرین فوجیوں کو جنگ میں مرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر نے کہا کہ ٹرمپ سے مستقبل سے متعلق اہم گفتگو ہوئی، یوکرین روس تنازع پر امریکا کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین امریکی کمپنیوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھتا ہے، یورپی یونین امریکی کمپنیوں کیخلاف مقدمہ بازی کرتا ہے، یورپی یونین نے اپیل پر 17 بلین ڈالرز کا مقدمہ کیا جو مضحکہ خیز ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ یورپی یونین نے گوگل سمیت دیگر امریکی کمپنیوں پر بھی مقدمات کیے، یورپی یونین امریکی کمپنیوں پر ٹیکس لگائے گا تو ہم بھی ان پر ٹیکس لگائیں گے، بائیڈن انتظامیہ یوکرین، اسرائیل، افغانستان کو درست طریقے سے نہ دیکھ سکی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔