غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ کامیاب ہوگا یا نہیں؟ ٹرمپ نے بتادیا

غزہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ کامیاب ہوگا یا نہیں؟ ٹرمپ نے بتادیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے مستقبل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے ‘بہت اچھی بات چیت’ ہو رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی کامیابی کے حوالے سے کوئی نہیں جانتا لیکن ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔
اسٹارمر نے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا ، جس میں اسرائیل کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کے لئے ایک ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
غزہ پر امریکی قبضے اور فلسطینیوں کی مستقل بے دخلی کی ٹرمپ کی تجویز کے بارے میں پوچھے جانے پر اسٹارمر نے کہا کہ ہاں، میرا ماننا ہے کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی 19 جنوری سے نافذ العمل ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں قید 33 اسرائیلی یرغمالیوں اور اسرائیل کی حراست میں رکھے گئے تقریبا 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا گیا۔
اس جنگ بندی کے ابتدائی چھ ہفتوں کے پہلے مرحلے کی مدت دو دن میں ختم ہونے والی ہے۔ اسرائیل نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ وہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں توسیع کے لیے مذاکرات کاروں کو قاہرہ بھیج رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












