بدھ، 10-جون،2026
بدھ 1447/12/24هـ (10-06-2026م)

مقبوضہ کشمیر؛ فوج کی بھاری تعداد میں موجودگی سے تعلیمی نظام بری طرح متاثر

28 فروری, 2025 10:00

مقبوضہ کشمیرمیں فوج کی بھاری تعداد میں موجودگی سے تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں ہر سال 28 فروری کو قومی سائنس ڈے منایا جاتا ہے، لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بھاری موجودگی نے تعلیمی نظام کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ کشمیری طلباء نہ صرف تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہیں، بلکہ انہیں مسلسل ہراساں کیا جاتا ہے اور ان کی تذلیل کی جاتی ہے۔

فلاح عام ٹرسٹ کے زیر انتظام سینکڑوں اسکولوں پر پابندی عائد ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں۔ بھارتی شہروں میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کو بڑے پیمانے پر ہراساں کیا جاتا ہے، اور انہیں مختلف بہانوں پر تعلیمی اداروں سے نکال دیا جاتا ہے۔ اس صورتحال نے طلباء کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز نہیں کر پا رہے۔

 

 

مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کی تعلیمی پالیسی آر ایس ایس کے نظریے کی عکاس ہے۔ اسکولوں میں مسلمان طلباء کو ہندو بجن گانے اور سوریہ نمسکار کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے، جو ان کے مذہبی جذبات کے منافی ہے۔ معذور بچوں کے لیے خصوصی تعلیم کے کئی ادارے بند ہو چکے ہیں، جس نے ان بچوں کے مستقبل کو تاریک بنا دیا ہے۔

1989 کے بعد سے سینکڑوں اسکول تباہ یا بند ہو چکے ہیں، جس سے لاکھوں طلباء متاثر ہوئے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں بدعنوانی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ 2022 میں معروف تعلیمی اداروں میں 25 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔ تعلیم اور پبلک ایڈمنسٹریشن جیسے اہم شعبوں میں تین لاکھ سے زائد خالی آسامیوں پر تعیناتی نہیں کی گئی، جس سے نظامِ تعلیم مزید کمزور ہو گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔