فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم

فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم
فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد پاکستان کی معطلی ختم کی۔
پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر کا معطلی ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایف ایف کانگریس کے اجلاس میں آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد معطلی ختم ہوئی۔
دوسری طرف چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی سعود ہاشمی نے بتایا کہ معطلی ختم ہونے سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معمول کی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان فٹ بال کیلئے ایک تاریخی دن ہے، فیفا اور اے ایف سی مینڈیٹ کے تحت ذمہ داری اداکریں گے، خواہش ہے ملک میں فٹبال کا مستحکم ڈھانچہ تشکیل پائے۔
واضح رہے کہ فیفا نے گزشتہ ماہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کر دیا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












