ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

میتھیو شارٹ چیمپئنز ٹرافی سے باہر؛ متبادل کھلاڑی کون؟

03 مارچ, 2025 11:50

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میتھیو شارٹ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر میتھیو شارٹ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔ انجری کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے میتھیو شارٹ کی جگہ کوپر کونولی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جسے آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی منظور کر لیا ہے۔

 کوپر کونولی آسٹریلیا کی جانب سے تین ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں اور اب وہ چیمپئنز ٹرافی میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

یہ آسٹریلیا کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے، کیونکہ اس سے قبل کیویز کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ہیزل ووڈ،؎ اور مچل مارش جیسے اہم کھلاڑی بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی غیر موجودگی نے آسٹریلوی اسکواڈ کو کافی حد تک کمزور کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم کو امید ہے کہ کوپر کونولی کی شمولیت سے وہ اس اہم مقابلے میں بھارت کے خلاف بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔